9 جنوری 2014 - 20:30
شامی وزیر اعظم : دمشق عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے کہا ہے کہ دمشق عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ابنا: وائل الحلقی نے عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ ان کی حکومت تین سال سے جاری بحران کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل اور شام پر عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی معیشت کو استحکام پہنچارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دمشق کی حکومت عوام تک غذائي امداد پہنچانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔ شام کے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کاھدف شام کو برباد کرنا ہے اور دہشتگردوں کے پھیلائے ہوئے بحران میں ساٹھ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ عالمی تنظیم خوراک کے سربراہ نے حکومت دمشق کی تعمیری کوششوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحران سے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانے کےلئے شام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صہیونی ریاست، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169